واشنگٹن، 24 اگست : امریکہ نے شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آج مذمت کی۔
اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیقات میں پایا گیا کہ شامی سرکاری فوج نے دو
بار زہریلی گیس سے حملہ کیا ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف صنعتی کلورین کا استعمال کیمیائی ہتھیار کے طور پر کیا ہے